Latest news

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان میچ بارش کے باعث روک دیا گیا

پی ایس ایل فائیو کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو اور کپتان شاداب خان کی نصف سنچریوں کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں 195 رنز بنائے۔

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا، رونکی صرف 6 رنز بنانے کے بعد راحت علی کا شکار بنے۔ رضوان حسین بھی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کولن منرو نے کپتان شاداب خان کے ساتھ ملکر زبردست شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف

کولن انگرام 25 گیندوں پر 41  رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے جب کہ شاداب خان نے 42 گیندوں پر 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی نے 2، کارلوس بریتھ ویٹ، وہاب ریاض اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی، حسین طلعت کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا جب کہ پشاور زلمی میں اوپننگ بلے باز ٹام بینٹن اور کارلوس بریتھ ویٹ کی واپسی ہوئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.