سامسنگ گلیکسی جے 2 (2018)کی تفصیلات لیک

سامسنگ کمپنی کے بجٹ اسمارٹ فون جے 2 کی تفصیلات، تصویر اور قیمت سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی ہیں۔ فون میں 5 انچ امولڈ ڈسپلے ، ڈوئل سم سپورٹ ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، کاڈ کور کالکوم اسنیپ ڈریگن 425 پروسیسر ، 1.5 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہوگا۔ فون میں 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیئے جانے کا امکان ہے۔ فون کی بیٹری 2600 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ کنیکٹیویٹی کیلئے فون میں بلیوتوتھ ، مائکرو یو ایس بی ، ایل ٹی سی اور لین سپورٹ دی جائے گی۔ فون کی قیمت 115 یورو تک ہوگی اور اسے آئندہ چند ہفتوں میں روس میں لانچ کیا جائے گا۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.