اب واٹس ایپ پر ایک وقت میں 8 افراد ویڈیو کانفرنس کرسکتے ہیں

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی کیا کیا وجہ بنی؟ میگھن مارکل نے دوست کو حیران کن بات بتادی واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ میں شرکا کی تعداد دگنی کرکے 8 تک بڑھادی ہے۔ فوٹو: فائل

سان فرانسسكو: واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم پر اب چار کی بجائے آٹھ افراد کے درمیان ویڈیو کالنگ یا کانفرنس کا آپشن پیش کردیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ اور فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے گزشتہ ہفتے اس کی آزمائش کی تھی جس کےبعد باضابطہ طور پر واٹس ایپ ویڈیو میں ایک وقت میں شرکا کی تعداد 8 کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وبا کے باعث دوست، عزیز اور قرابت دار ایک دوسرے سے دور ہیں اور اس کے بعد واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کال میں تیزی آئی ہے۔ اس ضمن میں گروپ کالنگ بہت مفید ہے کیونکہ ایک وقت میں بہت سے لوگ باہم مل کر بات چیت کرسکتے ہیں۔ اسی وجہ سے اب شرکا کی تعداد بڑھا کر 8 تک کردی گئی ہے۔

واٹس ایپ کے مطابق عین پیغامات کی طرح ویڈیو کالنگ اور کانفرنس میں بھی ایک سرے سے دوسرے سرے تک مکمل انکریپشن کو یقینی بنایا گیا ہے۔ واٹس ایپ کے صارفین اب ترقی پذیر ممالک سے بھی تعلق رکھتے ہیں جو ارزاں طریقے سے ایک دوسرے سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں۔

قرنطینہ کے دوران دنیا بھر میں واٹس ایپ ویڈیو کالنگ میں صارفین کی جانب سے اضافہ ہوتا جارہا ہےاور اسی کے پیشِ نظر اب واٹس ایپ میں ان ویڈیو کالر کی تعداد بڑھادی گئی ہے۔ بعض اعدادوشمار کے مطابق واٹس ایپ کالنگ میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔

تاہم واٹس ایپ کی اس سہولت کے لیے ایپ کا نیا ورژن انسٹال کرنا ہوگا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.