ممبئی: خوبصورت ڈیزائن کی گاڑیوں اور بائیکس کی نمائش

بھارتی شہر ممبئی میں خوبصورت ڈیزائن سے مزین پرانی اور کلاسک کاروں سمیت بائیکس کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جہاں ماضی کی یادوں کی طرح پرانی موٹر گاڑیوں نے شائقین پرایک سحر طاری کردیا۔نہرو سائنس سینٹر میں منعقد کئے جا نے والی اس ساتویں سالانہ نمائش میں 50 سال سے زیادہ ایسی پرانی گاڑیاں نمائش کا حصہ تھیں جن کا انجن اور ڈیزائن اپنی اصل شکل میں موجود تھا۔اس شاندارکلاسک کار ایگزیبیشن میں 27سے زائدمشہور ماڈلز کی پرانی گاڑیوں کو ریمپ پر چلا کر ان کی پرفارمنس بھی حاضرین کے سامنے پیش کی گئی۔ یہ نمائش 1اپریل تک جای رہے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.