ویوو ایکس 20 کا نیا ایڈیشن پنک رنگ میں متعارف

ویوو کمپنی نے اسمارٹ فون ایکس 20 کو ایک اور آپشن متعارف کروا دیا ہے۔ فون کو پنک رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.01 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے ۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اب میری پشت پر آٹو فوکس اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 12 میگاپکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے دیئے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو بھی فون کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3250 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 465 ڈالر ہے اور اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.