Daily Taqat

فیس بک پر تاریخ کا سب سے بڑا سائبر حملہ، 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری

ہیکرز نے سماجی رابطے کی سائیٹ فیس بک کے پانچ کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کرلیا ہے۔ غیر ملکی ذرائع کے مطابق ہیکرز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک کے ‘وویوایز’ نامی فیچر کا استعمال کرتے ہوئے 5 کروڑ صارفین کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کرکے ان کی لاگ ان کیز چوری کیں، جس کے ذریعے دوسروں کے اکاونٹس تک رسائی حاصل کی گئی۔

فیس بک کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے ہیکنگ کی سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علم میں نہیں کہ کسی کے اکاونٹ کا کوئی غلط استعمال ہوا یا نہیں، البتہ ہمیں اس مسئلے کا چند روزقبل معلوم ہوا، تاہم مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے۔ احتیاطی طور پر 9 کروڑ فیس بک صارفین کے لاگ انز کو ری سیٹ کیا گیا ہے۔

اس سے قبل بھی فیس بک رواں برس اپریل میں تنقید کی زد میں رہی، جب کیمبرج انالیٹیکا نامی فرم نے لاکھوں فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے انکشاف کیا۔اور اپریل میں ہی کمپنی کی پرائیوسی پالیسیوں کے بارے میں منعقدہ سماعت کے دوران زکربرگ کانگریس کے سامنے پیش بھی ہوئے تھے۔

فیس بک کا ’ویو ایز‘ ایک پرائیویسی فیچر ہے جس کے ذریعے لوگ یہ جان سکتے ہیں کہ ان کی اپنی پروفائل دیگر صارفین کو کیسے نظر آتی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »