آسمانوں میں اڑنے کا شوق پورا ہوگیا

پیرس : فرانس میں آسمان پر اڑنے کا شوق رکھنے والے شخص نے اپنے لئے پر بنا لیئے۔

فرانسیسی شہر میں آسمان پر اُڑنے کے شوقین شخص نے اُڑنے والا سیگوے بنا ڈالا

فرانس سے تعلق رکھنے والے فرینکی زاپاٹا نامی شخص نے پرندوں کی طرح آسمان پر اُڑنے کیلئے ای زی فلائی نامی فلائینگ سیگوے تیار کیا ہے جس کے ذریعے 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دس ہزار فٹ کی اونچائی تک پہنچا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فرینکی نے گزشتہ سال امریکا میں اس فلائینگ سیگوے کا تجربہ کیا تھا اور

امید کی جا رہی ہے کہ فرینکی کے اس سیگوے کو امریکا میں فوجی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

فرینکی اس سے قبل بھی فلائی بورڈ تیار کرچکا ہے جبکہ اپنی اس ایجاد کی بنا پر عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.