شیاؤمی می میکس 3 کی تفصیلات لیک

شیاؤمی کمپنی می میکس سیریز کا نیا اسمارٹ فون می میکس 3 متعارف کروانے جا رہی ہے۔ فون سے متعلق تفصیلات لیک ہو کر سامنے آ گئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں 6.99 انچ ڈسپلے دیا جائے گا اور اس کا ایسپیکٹ ریشو 18:9 ہو گا۔اسمارٹ فون میں قالکوم اسنیپ ڈریگن 635 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کو 3 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں متعارف کروایا جائے گا۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ سینسر دیا جائے گا۔ یہ بھی ممکن ہے کہ فون کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 5500 ملی ایمپئر آورز کی ہوگی اور اس میں ریورس چارجنگ اور کوئیک چارجنگ سپورٹ بھی دی جائے گی۔فون کو ممکنہ طور پر جون میں لانچ کیا جائے گا اور اس کی قیمت 1699 یان ہوگی۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.