Daily Taqat

سام سنگ نے گلیکسی اے سیریز کے 2 نئے فونز متعارف کرادیے

سام سنگ نے اپنی گلیکسی اے سیریز کے 2 نئے فونز اے 6 (2018) اور اے 6 پلس (2018) متعارف کرا دیئے ہیں۔ یہ جنوبی کورین کمپنی کے فلیگ شپ فونز جیسے گلیکسی ایس 9 جیسے انفٹنی ڈسپلے کے ساتھ ہیں۔ جبکہ کیمرہ سسٹم بھی بہتر کیا گیا ہے۔ کمپنی نے ان دونوں کے ڈیزائن کو اسٹائلش قرار دیا ہے جس کی وجہ فرنٹ سے یہ دونوں ایس 9 کی طرح لگ بھگ بیزل لیس ہیں۔ مگر بیک پر یہ

عام سام سنگ فون کی طرح ہیں یعنی میٹل بیک اور موٹی انٹینا لائنز وغیرہ۔ گلیکسی اے 6 میں 5.6 انچ کی ایچ ڈی پلس اسکرین 18:5:9 ریشو کے ساتھ دی گئی ہے۔ اس میں 1.6 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر، 3 سے 4 جی بی ریم، 32 سے 64 جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ اور 3000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔ اسی طرح اے 6 پلس کا سکس انچ ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے 18:5:9 ریشو کے ساتھ ہے۔ 1.8 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پراسیسر، 3 سے 4 جی بی اسٹوریج، 32 سے 64 جی بی اسٹوریج، مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ اور 3500 ایم اے ایچ بیٹری اس کا حصہ ہے۔ جہاں تک کیمروں کی بات کی جائے تو اے 6 پلس زیادہ بہتر انتخاب ہے۔ اس میں 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ بیک پر دیا گیا ہے۔ جس میں سے 16 میگا پکسل کیمرہ ایف 1.7 آپرچر جبکہ دوسرا ایف 1.9 آپرچر کے ساتھ ہے۔ کمپنی کے مطابق ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کی بدولت یہ تصاویر میں زیادہ تفصیلات اکھٹا کرنے کی صلاحیت رکھنے والا فون ہے۔ اس کے فرنٹ پر 24 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اے 6 میں فرنٹ اور بیک پر 16، سولہ میگا پکسل کے سنگل کیمرے دیئے گئے ہیں، بیک پر کیمرے کے ساتھ ایف 1.7 آپرچر موجود ہے۔ دونوں فونز میں ڈولبی ایٹموس سراؤنڈ سپورٹ دی گئی ہے مگر یہ صرف ہیڈفونز پر کام کرنے والا فیچر ہے۔ بیکسبی وائس اسسٹنٹ کے ساتھ یہ دونوں فون اینڈرائیڈ اوریو 8.0 آپریٹنگ سسٹم سے لیس ہیں۔ یہ دونوں موبائلز چار رنگوں بلیک، گولڈ، بلیو اور لیونڈر میں دستیاب ہوں گے۔ یہ فون مئی کے آخر میں دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے جن میں سے اے سکس 390 یورو (لگ بھگ 43 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ اے سکس پلس 369 یورو (51 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »