سام سنگ کمپنی گیلکسی اے 6 اور اے 6 پلس متعارف کرائے گی

سام سنگ کمپنی اپنی اے سیریز میں دو نئے اسمارٹ فونز اے 6 اور اے 6 پلس کا اضافہ کرنے جارہی ہے۔ اسمارٹ فون کے کوڈ نیم اور پروسیسرز کی تفصیلات ایک ویب سائٹ کی جانب سے پیش کردی گئی ہیں جس کے مطابق گیلکسی اے 6 میں ایکسینوس 7870 پروسیسر دیا جائے گا جبکہ اے 6 پلس میں اسنیپ ڈریگن 625 پروسیسر دیا جائے گا۔پلس ماڈل میں 4 جی بی ریم شامل ہوگا۔ دونوں اسمارٹ فونز اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کریں گے۔جے سیریز کے برعکس اے سیریز کے ان اسمارٹ فونز میں انفنیٹی ڈسپلے دیا جائے گا۔ اسمارٹ فونز سے متعلق دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.