Daily Taqat

انسٹا گرام ڈائریکٹ ایپ پر لائیو وڈیو بھیجنے کا آپشن

انسٹا گرام نے اپنی میسجنگ ایپ ڈائریکٹ کے لیے نئی اپ ڈیٹ متعارف کروادی ہے۔ نئی اپڈیٹ کی مدد سے انسٹا گرام صارفین کسی بھی دوست کو اپنی ویڈیو لائیو بھیج سکیں گے یا کسی بھی لائیو ویڈیو کو دوستوں کے ساتھ شیئر کر سکیں گے۔ویڈیو صرف اس وقت تک ہی دیکھی جاسکے گی جب تک وہ لائیو براڈکاسٹ ہو رہی ہو اور ویڈیو ختم ہونے کے بعد ان باکس میں انسٹا گرام کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔کسی بھی صارف کی لائیو ویڈیو کو اس کے دوست مزید دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کر سکیں گے۔صارفین اگر چاہیں تو اسٹوریز سیٹنگ میں جاکر اس آپشن کو ڈس ایبل بھی کر سکتے ہیں۔نئی اپ ڈیٹ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »