Daily Taqat

فیس بک پر مارک زکربرگ کو بلاک کرنا ممکن

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک اپنے صارفین کو اس بات کا اختیار دیتی ہے کہ وہ جس اکاؤنٹ کو چاہیں اپنی آئی ڈی سے بلاک کر سکتے ہیں لیکن فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو بلاک کرنا ممکن نہ تھا اور ایسی کوشش کرنے پر ایرر لکھا آ جاتا تھا تاہم فیس بک نے اس حوالے سے اپڈیٹس جاری کردی ہیں اور اب صارفین فیس بک بانی مارک زکربرگ کو بلاک کر سکیں گے۔فیس بک کے مطابق یہ ایک ایرر تھا جسے اب دور کر دیا گیا ہے اور صارفین فیس بک کے بانی سمیت دیگر ہائی پروفائل اکاؤنٹ کو بلاک کر سکیں گے۔اس اپڈیٹ کو فیس بک کی جانب سے ستمبر میں متعارف کروا دیا گیا تھا لیکن اسے نوٹس میں نہیں لایا گیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »