Latest news

ایپل کی جانب سے نیا آئی فون متعارف

نیویارک  :ایپل نے 2019 کی سب سے بڑی تقریب کے دوران نئے آئی فونز کیساتھ ساتھ متعدد نئی مصنوعات بھی متعارف کروائیں۔ ایپل نے آئی فون 11 کے علاوہ آئی فون 11 پرو اور آئی فون 11 پرو میکس بھی متعارف کرایا ہے۔آئی فون 11 پرو کے پیچھے 3 کیمرے دئیے گئے ہیں، جن میں وائڈ اینگل، ٹیلی فوٹو اور الٹرا وائڈ اینگل شامل ہے، یہ فون ایک وقت میں تمام بیک اور فرنٹ کیمروں سے ویڈیوز بناسکتا ہے جبکہ آئی فون 11 پرو میکس میں بھی اسی طرح کی خصوصیات ہیں البتہ اس کی سکرین کا سائز بڑا ہے۔ نئے آئی فونز کا آرڈر جمعہ سے لیا جائے گا جبکہ 20 ستمبر سے بکنگ کرانے والے افراد کو اس کی ترسیل شروع کر دی جائے گی۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.