پاک سوزوکی نے نئی گاڑیاں متعارف کروا دیں

پاکستان کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ’پاک سوزوکی‘ نے ایک ساتھ چار مصنوعات متعارف کروا کے ایک بار پھر اپنی حریف کمپنیوں کو چاروں شانے چت کر دیا ہے۔ان چار مصنوعات میں کلٹس (آٹوگیئر شفٹ)اور 1500سی سی میگا کیری، دو گاڑیاں جبکہ دو بائیکس جی آر 150اور جی ایس ایکس آر 600شامل ہیں۔اعلیٰ کارکردگی، اعتماد اور پرسکون ہونا پاک سوزوکی کی مصنوعات کے وہ خواص ہیں جو انہیں دیگر حریف کمپنیوں کی مصنوعات سے منفرد بناتے ہیں۔صارفین کو یہ خواص حالیہ متعارف کروائی گئی چاروں مصنوعات میں بھی ملیں گے۔ ان چاروں مصنوعات کی تفصیل ذیل میں بیان کی جاتی ہے۔

سوزوکی کلٹس رواں سال اپریل میں نئے نام ’سیلریو‘ سے متعارف کروائی گئی تاہم اب اس میں آٹو گیئر شفٹ فیچر کا نیا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کو ڈرائیونگ میں آسانی ہو گی لیکن اس سے ان کی جیبوں پر کوئی اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔آٹو گیئر شفٹ فیچر دراصل ’آٹو میٹڈ مینوئل ٹرانسمیشن سسٹم‘ ہے جو عام مینوئل ٹرانسمیشن سسٹم کے مترادف ہے لیکن اس میں اے جی ایس یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے جو کلچ آپریشن اور گیئر شفٹ آپریشن کو آٹومیٹک بناتا ہے۔اس فیچر کے باعث پاک سوزوکی کے صارفین بغیر کسی اضافی خرچ کے آٹومیٹک گاڑی سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں مزید کئی نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں جو گاہکوں کی دلچسپی کا باعث ہوں گے۔ ان تمام جدید فیچرز کی حامل اس 100سی سی گاڑی کی قیمت 13لاکھ 91ہزار روپے ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.