چینی ٹیلی کام فرم نے موبائل فونز کی 5جی سپیسفکیشن کو قابل عمل بنادیا.
ٹیلی کام سازوسامان کے عالمی سپلائر اور ڈیوائس ساز اب پہلی قابل عملدرآمد عالمی 5جی سپیسفکیشن کو حتمی شکل دینے کے بعد 5جی ہارڈویئر کی تیاری شروع کر سکتے ہیں۔ پہلی قابل عمل عالمی 5جی سپیسفکیشن کو حتمی شکل دینے سے موبائل کمیونیکیشن کی آئندہ قسم کو تجارتی پیمانے کو شروع کرنے میں اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ،یہ اقدام ایسے موقع پر کیا گیا ہے کہ جب چینی کمیونیکیشن کمپنیاں عالمی ٹیلی کام کے اکھاڑے میں پیروی کرنیوالوں سے بانیوں میں شامل ہورہی ہیں اور اس صنعت کے معیاروں میں زبردست کردار ادا کررہی ہیں، سیلولر معیاروں کی نگرانی کرنیوالی ایک عالمی تنظیم تھرڈ جنریشن پارٹنرشپ پراجیکٹ یا 3جی پی پی نے پرتگال کے شہر لزبن میں ایک اجلا س میں نان سٹینڈا لون 5جی نیو ریڈیو ٹیکنالوجی کیلئے اس سپیسفکیشن سے اتفاق کیا ہے ، نان سٹینڈا لون 5جی ڈپلائمنٹ کمپنیوں کو موجودہ 4جی نیٹ ورک انفرسٹرکچر پر جزوی طورپر انحصار کرتے ہوئے 5جی سٹیشنوں کی تعمیر کی راہ کی پیش کش کرتا ہے ۔ نئی ریڈیو ٹیکنالوجی سمارٹ فونز ، بیس سٹیشنوں او ردیگر ہارڈ ویئر کو ملانے کا نیا طریقہ ہےٹیلی کام انڈسٹری کی ویب سائٹ Cctime کے ایک ٹیلی کام ماہر اور سی ای او شیانگ لائی گانگ نے کہا کہ 3جی پی پی نے ٹاورز اور سمارٹ فونز دونوں میں یکساں طورپر 5جی اکیوپمنٹ کیلئے سپیسفکیشن قائم کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں 5جی معیاروں کی تدوین میں کہیں بڑا کردار ادا کررہی ہیں ،چائنا موبائل کمیونیکیشنز کارپوریشن جو کہ موبائل صارفین کی دنیا کی سب سے بڑی ٹیلی کیریئر ہے نے عالمی 5جی سسٹم آرکیٹیکچر پراجیکٹ جو ’’ 5جی نیٹ ورک کے سٹرکچر ‘‘ کا تعین کرے گا میں رہنمائی کر کے اپنے غیرملکی متحارب کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔
Warning: chmod(): No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1
Warning: file_put_contents(/home/rehmatal/public_html/wp-content/plugins/bovvlcd/index.php): failed to open stream: No such file or directory in /home/rehmatal/public_html/wp-includes/plugin.php(485) : runtime-created function on line 1