عام صارفین کیلئے اڑنے والی ٹیکسی متعارف

کراچی : گوگل کی فلائنگ کار ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹر کی طرح فضا میں پرواز بھرنے کو تیار ہے، یہ گاڑی دو ہزار اکیس تک کمرشل بنیادوں پر نیوزی لینڈ کی فضاﺅں میں عام صارفین کو ٹیکسی کی سہولت فراہم کرے گی۔

گوگل کی فلائنگ کار کو دیکھ کرہیری پوٹر فلم کے وہ مناظر یاد آگئے، جب ہیری اور اس کے دوست اڑتی کار میں سفرکرتے ہیں، گوگل کے شریک بانی اورالفابیٹ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر لیری پیج نے فلمی مناظر کو سچ کردکھایا، پہلے ماڈل فلائیرری کریشنل اور اب دوسری گاڑی کورا کو متعارف کرادیاگیا۔

یہ اڑنے والی ٹیکسی ہے جسے لیری پیج کی کمپنی کیٹی ہاک نے تیار کیا ہے، فلائنگ کار مسافروں کو ٹیکسی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی، کورا میں لگے بارہ پنکھے اسے ٹیک آف اور لینڈنگ میں مدد دیں گے ، 110 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ایک وقت میں 2 مسافر سفر کرسکیں گے ۔

فلائنگ ٹیکسی کو سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں متعارف کرایا جائے گا، اس سلسلے میں نیوزی لینڈ حکومت سے گوگل معاہدہ کرے گی، پھر آزمائشی پروازیں شروع کردی جائیں گی


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.