Daily Taqat

واٹس ایپ نے گروپ چیٹ کے نئے ٹولز متعارف کرادیے

میسجنگ ایپ ،واٹس ایپ نے اب گروپ چیٹس آسان بنانے کے لیے نیا ٹول متعارف کرایا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک بلاگ میں اعلان کیا گیا ہے کہ گروپ چیٹ میں’ ‘ایٹ دی ریٹ‘ بٹن پر کلک کرکےآپ اس میسج تک پہنچ سکتے ہیں جس میں آپ کو مینشن کیا گیا ہے،اس کے ساتھ ساتھ گروپ ایڈمن کے لیے بھی مزید اختیارات دے دیے گئے ہیں ۔

اس کے علاوہ واٹس نیو کے بٹن پر ایک کلک کرکے گروپس میں نئی پوسٹس کو دیکھا جاسکے گا۔

واٹس ایپ پر ایک اچھا فیچر یہ ہے کہ اگر صارف کسی گروپ کو چھوڑ دے گا تو اسے دوبارہ ایڈ نہیں کیا جاسکے گا۔

یہ سب اپ ڈیٹس اب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »