اہم خبرِیں
دیامربھاشا ڈیم کے تعمیر کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم خود موقع ... ملک میں2 ہزار 165 افراد کورونا کی نذر، 67 افراد جاں بحق بنگلہ دیش میں بدترین سیلاب، 10 لاکھ افراد متاثر مندر کی تعمیر پر کسی کو اعتراض نہیں، نورالحق قادری پاکستان نے ہمیشہ ترکی کے خلاف اٹھنے والے اقدام کی مخالفت کی، و... چترال: گلیشیئر پھٹنے سے جھیل میں شگاف، مکانات اور فصلوں کو نقص... کورونا وائرس ویکسین کا تجربہ 27 جولائی سے انسانوں پر ہوگا انوپم کھیر کا خاندان بھی کورونا وائرس کا شکار فیصل واوڈا نے کے الیکٹرک سے متعلق بلاول بھٹو کی رپورٹ کو کرپشن... چین میں طوفانی بارشوں کے باعث بدترین سیلابی صورتحال پیدا گوگل کا بھارت میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان ’ارطغرل غازی‘ کی حلیمہ سلطان کو کیو موبائل نے اشتہار کیلئے منت... احسن اقبال کی نیب کو وزیر اعظم کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی د... ہوٹل کی7 ویں منزل سے گرنے والے شخص کی بالکونی میں دوسرے شخص سے... اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن پب جی گیم پر پابندی کےخلاف درخو... افغانستان سے پاکستان چرس کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام سیاست سے دور جہانگیر ترین ان دنوں کہاں؟ لاہور سمیت پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی جا... حکومت کو شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی اجازت، سپریم کورٹ دودھ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ

گوگل صارفین ان پانچ چیزوں کو سرچ کرنے سے اجتناب کریں, ماہرین

لاہور : انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل کسی بھی چیز کی معلومات تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے تاہم بعض اوقات ایسا کرنا آپ کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق گوگل صارفین ان پانچ چیزوں کو سرچ کرنے سے اجتناب کریں۔

بم بنانے کی ترکیب

ہمیشہ یہ بات یاد رکھیں کہ جرائم، منشیات، بم یا کسی قسم کا ہتھیار بنانے سے متعلق گوگل پر معلومات تک رسائی آپ کو ناگہانی مشکلات میں ڈال سکتی ہے۔سیکیورٹی ایجنسیاں اس طرح کی سرچز کی تلاش میں رہتی ہیں اور آپ کے کمپیوٹر کا آئی پی ان کے ڈیٹا بیس میں آ سکتا ہے جس سے آپ نا چاہتے ہوئے بھی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

کینسر

دنیا میں مختلف نوعیت کی بیماریاں پائی جاتی ہیں جن میں سے بعض کی علامات معمول کی بیماریوں جیسے کھانسی، زکام جیسی محسوس ہوسکتی ہیں۔بعض لوگوں کو کمزوری محسوس ہو، یا چکر آ رہے ہوں تو بہتر یہ ہے کہ وہ کسی معالج کو دکھائیں کیونکہ اگر یہ علامات گوگل کریں گے تو ان علامات کے لحاظ سے گوگل آپ کو کینسر جیسی موضی بیماری کی بھی تشخیص کر سکتا ہے۔

اپنا نام :
گوگل پر اپنا نام ڈھونڈنے سے بھی گریز کریں، کیونکہ اگر آپ اپنا نام گوگل کریں گے تو اس کے ڈیٹا بیس میں موجود آپ کی پرانی تصاویر اور معلومات سامنے آ جائیں گی جو ہو سکتا ہے کہ آپ کے لئے زیادہ خوش گوار ثابت نہ ہو۔
خطرناک جانور:

دنیا بھر میں کئی خطرناک جانور پائے جاتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ان میں سے چند آپ کے خطے میں بھی موجود ہوں۔کوشش کریں کہ ان جانوروں سے متعلق گوگل کی مدد نہ لیں کیونکہ ان کے خوف سے آپ سفر کرنے سے ڈریں گے اور آپ کے معمول کے کام متاثر ہوں گے۔

بیماری کی علامت :

اگر آپ کو کوئی بیماری لاحق ہے یا ایسی علامات محسوس کریں جس سے آپ کو بیماری کا خدشہ ہو توانہیں گوگل کرنے کے بجائے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔گوگل پر موجود بے تحاشہ معلومات کوئی مدد تو نہیں کر سکے گی تاہم آپ مزید پریشان ہو سکتے ہیں۔

 

 


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.