اہم خبرِیں

فیس بک نے انسٹاگرام میں مزید فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

غیرملکی ذرائع کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اپنے صارفین کو زیادہ اور آسان سہولیات فراہم کرنے کے لیے مصروف عمل ہے اس ہی سلسلے میں انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسیری نے بتایا کہ انتظامیہ ’’رسٹرکٹ‘‘ فیچر متعارف کرانے جارہی ہے جو متنازع پوسٹ کرنے سے پہلے صارف کو متنبہ کردے گا۔ اس نئے فیچر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رسٹرکٹ کی سہولت پہلے چند صارفین کو دی گئی اور اس کی آزمائش کی گئی، اس دوران لوگوں کا مثبت ردعمل سامنے آیا اور سہولت استعمال کرنے والوں نے اپنے کمنٹس منسوخ بھی کیے۔ انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام وہ واحد ادارہ ہے جو نازیبا کلمات کی تشہیر کو عملی طور پر محدود کرنے جارہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جس آئی ڈی کے کمنٹ کو رپورٹ کیا جائے گا اُس کے بعد وہ شخص شکایت کنندہ کو فالو کرنے کے باوجود پروفائل تک کسی صورت رسائی حاصل نہیں کرسکے گا اور نہ ہی اُس کو یہ معلوم ہوگا کہ کمنٹس کو کس نے رپورٹ کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم انسٹاگرام کے پلیٹ فارم پر تمام صارفین اور بالخصوص خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے خواہش مند ہیں اور اس حوالے سے مکمل ذمہ داری کا مظاہرہ بھی کررہے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.