Daily Taqat

فیس بک نے سٹیٹس بار میں صارفین کے لیے نئی سہولت کا اضافہ کر دیا

فیس بک کی جانب سے ویب سائٹ میں صارفین کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی۔ فیس بک انتظامیہ نے گزشتہ دنوں ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے اور فیس بک سٹیٹس بار میں خاموشی سے اس کا اضافہ کردیا ہے۔

جس کا اکثر بلکہ کروڑوں افراد کو علم ہی نہیں ہوسکا۔ ویب سائٹ نے سٹیٹس بار میں جی آئی ایف بٹن کا اضافہ کیا ہے۔ اب صارفین کے لیے سٹیٹس پر براہ راست اینیمٹڈ تصویر کے اضافے کو ممکن بنانے کے لیے نیا بٹن پیش کیا گیا ہے۔ فیس بک پر اینیمیٹڈ یا GIF تصاویر کو پوسٹ اس وقت کیا جاسکتا تھا۔ جب آپ کسی اور ویب سائٹ سے اپنی پسند کی تصویر کا لنک کاپی پیسٹ کریں یا کسی اور کی فیس بک پوسٹ کو شیئر کریں۔ مگر اب آپ ڈائریکٹ بھی فیس بک پر اپنے سٹیٹس بار پر کلک کریں تو نیچے GIF بٹن نظر آجائے گا جس پر کلک کرکے آپ اپنی پسند کی تصویر پوسٹ کرسکتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »