Daily Taqat

اگرمیری شمالی کوریاکےراہنماکم جونگ سےملاقات نہ ہوتی تودونوں ملکوں کےدرمیان جنگ چھڑجاتی، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ  ملاقات نہیں ہوتی تو امریکا اور شمالی کوریا کی جنگ ہوجاتی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’شمالی کوریا کے ساتھ مثبت گفتگو ہوئی اور سب اچھا چل رہا ہے، نہ ہی کوئی راکٹ لانچ کیے جارہے ہیں جبکہ گزشتہ 8 ماہ سے کسی نیوکلیئر میزائل کو ٹیسٹ نہیں کیا گیا۔ پورا ایشیا خوش ہے، صرف اپوزیشن پارٹی، جس میں فیک نیوز بھی شامل ہے شکایت کررہے ہیں۔ اگر میں نہ ہوتا تو ہماری شمالی کوریا سے جنگ ہوجاتی۔‘اس سے قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق کے باوجود شمالی کوریا نے اپنی نیوکلیئر ہتھیاروں کے لیے ایندھن کی پیداوار میں اضافہ کردیا ہے۔ایک رپورٹ میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ ایسے کوئی شواہد نہیں کہ شمالی کوریا نے اپنے ذخیرے میں کمی کی ہے یا اپنی پیداوار میں کمی کی ہے بلکہ ایسے شواہد موصول ہوئے ہیں کہ شمالی کوریا صرف امریکا کو دھوکا دے رہا ہے۔امریکی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کی گزشتہ ماہ ملاقات ہوئی تھی۔ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے ٹوئیٹ کی تھی کہ اب شمالی کوریا نے کوئی نیوکلیئر خطرہ نہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »