سونی ایکسپیریا ایکس اے 2 الٹرا کی تفصیلات سامنے آگئیں‎

سونی کمپنی کے اسمارٹ فون ایکسپیریا ایکس اے 2 الٹرا کی تصاویر اور تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں۔ فون میں 16:9 کے ایکسپیکٹ ریشو کے ساتھ 6 انچ ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے۔ایکس اے 2 الٹرا میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، اسنیپ ڈریگن 630 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔اسمارٹ فون کے فرنٹ پر سیلفی کے لئے ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہوگا جس میں 16 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہوں گےجبکہ پشت پر ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 21 میگا پکسل کے کیمرے اور فنگر پرنٹ سینسر کو جگہ دی جائے گی۔فون کی قیمت اور دستیابی سے متعلق کوئی رپورٹ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.