سام سنگ گلیکسی جے 8 (2018) کی تفصیلات سامنے آگئیں

سامسنگ کمپنی کی جی سیریز کے ایک اسمارٹ فون کی تفصیلات سامنے آگئیں ہیں۔ اسمارٹ فون کا کوڈ نے ایس ایم- جے 720 ایف ہے اور یہ ممکنہ طور پر گلیکسی جے 8 (2018) ہے۔ بینچ مارک تفصیلات کے مطابق اسمارٹ فون کا ڈسپلے 5.5 انچ کا ہو گا۔ فون میں اوکٹا کور ایکسینوس 7885 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا جائے گا۔ دونوں کیمروں سے فل ایچ ڈی ویڈیو بنائی جاسکے گی ۔ یہ فون اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ موبائل فون کو ممکنہ طور پر موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کروایا جائے گا۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.