Latest news

ٹویٹر کمپنی اور پاکستان کے درمیان معاہدہ طے

نیو یارک :  پاکستان کے چیئرمین نیشنل آئی ٹی بورڈ صباحت علی نے امریکہ میں ٹویٹر کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے، جس دورا ن ٹویٹر پر بھارتی اجارہ داری سے پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیااور معاہدہ طے پا گیاہے۔ جس کے مطابق ٹویٹر آئندہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاﺅنٹس معطل نہیں کرے گا اور ٹویٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی ۔یاد رہے کہ کشمیر پر پانچ اگست کے غاصبانہ قبضے کے بعد ٹویٹر پر بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی، اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر پاکستانی صارفین کے اکاﺅنٹس بند ہوئے  تھے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.