اہم خبرِیں

ٹوئٹر اکاؤنٹس کی تصدیق کےلیے ’’بلیوٹک فیچر‘‘ کی بحالی پر غور

سلیکان ویلی: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر، صارفین کے اکاؤنٹس کی تصدیق کےلیے اپنے مشہور زمانہ فیچر ’’بلیو ٹک‘‘ (blue tick) کی بحالی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر عوام اور خواص میں بہت مقبول اور مستند سمجھی جاتی ہے جس میں صارفین مختصر پوسٹس یعنی ’’مائیکرو بلاگنگ‘‘ کے ذریعے اپنا پیغام دوسروں تک پہنچا سکتے ہیں۔ فیس بک یا انسٹاگرام کے برعکس، ٹوئٹر میں تصاویر یا ویڈیوز کے بجائے تحریر پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ ٹوئٹر کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ نجی و سرکاری اداروں کے علاوہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت، کئی ممالک کے سربراہان اہم ’’سرکاری اعلانات‘‘ تک کے لیے ٹوئٹر پر ’’ٹویٹس‘‘ کا سہارا لیتے ہیں۔

بدقسمتی سے سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس کی طرح ٹوئٹر پر بھی جعلی اکاؤنٹس کی بھر مار ہوگئی اور کئی ممالک کے سربراہان، شوبز شخصیات اور نامور کھلاڑیوں کے نقلی اکاؤنٹس بنائے جانے لگے جن کے ذریعے گمراہ کن ٹویٹس کی بہتات ہوگئی جس سے سچ کے بجائے جھوٹ نے فروغ پایا اور خبر کی تصدیق کرنا محال ہوگیا۔ اس پر چند برس قبل ٹوئٹر انتظامیہ نے اپنے اہم صارفین کے اکاؤنٹس کی تصدیق کرنا شروع کردی


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.