فیس بک کا نیوز فیڈ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان

دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا سائٹ فیس بک کے شریک بانی مارک زکربرگ نے ایک پیغام میں بتایا ہے کہ اس سے قبل کمپنی کا مقصد ایسی خبریں اور پیغامات کو نیوز فیڈ پر دکھانا تھا جنہیں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا تھا یا لوگ ان پر تبصرے کرتے تھے۔تاہم، کمپنی نے اپنا مذکورہ مقصد تبدیل کر دیا ہے اور اب فیس بک وہ مواد صارفین کو دکھائے گی جو لوگوں کے لیے سماجی طور پر بامقصد ہو گا۔زکربرگ نے تسلیم کیا ہے کہ ابتدائی طور پر ہو سکتا ہے کہ اس سے لوگوں کی فیس بک پر مصروفیت میں کمی واقع ہو لیکن یہ پالیسی طویل مدتی طور پر بزنس اور صارفین کے لیے بہتر ثابت ہو گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.