Latest news

ملک بھر میں بیٹری والے رکشے جلد سڑکوں پر دوڑنے کیلئے تیار

اسلام آباد :  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے۔ کہ پاکستان میں بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے اور چھ سے آٹھ ماہ تک ایسے دس ہزار رکشے سڑک پر ہوں گے۔انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ایپ ٹوئٹر پر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگلے تین سے پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں انجن سے چلنے والے تمام رکشوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی کیونکہ بیٹری سے چلنے والے رکشوں بڑی تعداد میں متبادل کے طور پر سامنے آچکے ہوں گے۔اس سےقبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بیٹری کے ذریعے چلنے والا موٹر سائیکل اور رکشہ خود چلا کر دکھایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں موجود نقصان دہ دھوئیں میں بھی کمی آئے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.