ون پلس فون استعمال کرنے والے 40,000 صارفین کا کریڈٹ کارڈ ڈیٹا چوری

چینی کمپنی ون پلس کے کریڈیٹ کارڈ ڈیٹا سرور میں سکیورٹی نقص سےمتعلق خبریں ہفتے قبل سامنے آئی تھی اور اب کمپنی کی جانب سے اس بات کی باقاعدہ تصدیق کی گئی ہے کہ نامعلوم ہیکرز کی جانب سے کمپنی کے سرور پر حملہ کرکے 40 ہزار سے زائد صارفین کے کریڈیٹ کارڈ کا ڈیٹا چرایا گیا ہے۔ چوری کی جانے والے مواد میں نہ صرف صارفین کے کریڈٹ کارڈ کے نمبر بلکہ ان کے کریڈٹ کارڈ کی میعاد اور سیکیورٹی کوڈ بھی شامل ہیں۔ ڈیٹا کی یہ چوری اکتوبر 2017 سے جنوری 2018 کے دورانیے میں کی گئی ہے۔ وہ صارفین ہیکرز کے حملے سے محفوظ رہے ہیں جنہوں نے پے پال کے ذریعے اپنی ادائیگیاں کی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ان تمام صارفین کو ذاتی ای میل لکھی گئی ہے جو سکیورٹی خامی کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ ون پلس کا کہنا ہے کہ صارفین کے ڈیٹا چرائے جانے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جلد ہی اس کے نتائج سے صارفین کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.