اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

یو اے ای کا خلائی مشن مریخ کی طرف روانہ

دبئی : متحدہ عرب امارات مریخ پر مشن بھیجنے والا پہلا عرب ملک بن گیا،یو اے ای کا ’ہوپ مشن‘ سیارہ مریخ کے لیے روانہ کردیا گیا اس مشن کا نام “ال امل “یعنی امید رکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا سرخ سیارے پر جانے والا “ال امل” مشن جاپان کے تانیگاشیما خلائی اڈے سے روانہ کر دیا گیا ہے یہ سات ماہ کے سفر کے بعد مریخ کے مدار میں پہنچے گا۔ جس کے بعد متحدہ عرب امارات کو مریخ پر مشن بھیجنے والے پہلے عرب ملک بننے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے، مریخ پر اس کی آمد متحدہ عرب امارات کے قیام کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی، اس مشن کا نام “ال امل “یعنی امید رکھا گیا ہے۔

پچاس کروڑ کلومیٹر طویل سفر کے بعد یہ روبوٹک خلائی جہاز فروری 2021 میں مریخ تک پہنچے گا۔ یاد رہے 15 جولائی کو متحدہ عرب امارات کا پہلا مریخ مشن اس سے قبل موسم کی خرابی کے باعث ملتوی کیا گیا تھا، متحدہ عرب امارات کی خلائی ایجنسی اور محمد بن راشد خلائی مرکز کا کہنا تھا کہ ہوپ پروب مریخ مشن کی روانگی سے متعلق نئی تاریخ کا اعلان متسوبشی ہیوی انڈسٹریز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

مشن سال بھر مریخ کے بدلتے ہوئے موسموں کی مکمل تصویر لے گا، خلائی مشن پر ریڈ ایکسرے سسٹم نصب ہے، جو مریخ کے زیریں فضائی غلاف کی پیمائش کرے گا اور درجہ حرارت کا تجزیہ کرے گا۔ خلائی مشن میں انتہائی حساس کیمرہ نصب کیا گیا ہے، یہ اوزون کے حوالے سے دقیق ترین معلومات حاصل کرے گا جبکہ 43 ہزار کلو میٹر تک کی مسافت کے فاصلے سے آکسیجن اور ہائیڈروجن کی مقدار ناپنے والا آلہ بھی مشن میں نصب کیا گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.