اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

یواے ای کا مریخ پرروانہ ہونیوالا مشن ملتوی

شارجہ: امارت کا مریخ کے لیے آج رات روانہ ہونے والا پہلا غیر انسانی مشن ملتوی ہوگیا ہے۔

عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا پہلے مشن کا نام “ال امل “یعنی امید رکھا گیا ہے جو جاپان کے خلائی مرکز سے آج رات 12 بج کر51 منٹ پر روانہ ہونا تھا لیکن موسم کی خرابی کی صورتحال کے باعث اس مشن کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث پہلے ہی عندیہ دے دیا گیا تھا کہ مریخ کے لیے “ال امل مشن “میں تاخیر ہوسکتی ہے تاہم مشن ایک گھنٹے بعد راکٹ سے الگ ہو جائے گا۔

1350 کلو وزنی مشن کا سائز اسپورٹس گاڑی جتنا ہے، متحدہ عرب امارات کا یہ غیرانسانی مشن 49 کروڑ 30 لاکھ کلومیٹر کا فاصلہ طے کرکے 7 ماہ میں سرخ سیارے پر پہنچ سکتا ہے لیکن وہاں اترنے کے بجائے مدار میں مریخ کے ایک سال یعنی 687 روز تک گردش کرے گا۔ مدار میں اس کی اوسط رفتار ایک لاکھ 21 ہزار کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور یہ 55 گھنٹے میں مدار کے گرد اپنا ایک چکر مکمل کرے گا ۔ رواں برس چین اور امریکا بھی مریخ کے لیے اپنا مشن بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.