اہم خبرِیں
مانچسٹر ٹیسٹ، تیسرے روز کے کھیل میں پاکستان کا پلڑا بھاری تحفظ اسلام بل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں شدید احتجاج امریکا میں ٹک ٹاک اور وی چیٹ پرپابندی نیب نے وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کے لئےسیل قائم کردیا پولیس، پٹوار کلچر میں کرپشن ہورہی ہے، عمران خان پنجاب حکومت 50 کروڑ ڈالرقرض لے گی پارک لین ریفرنس، آصف زرداری کی درخواست مسترد لڑکی کی لڑکی سے شادی کیس، دلہا کا نام ای سی ایل میں شامل بھارت میں سیکڑوں مساجد مندروں میں تبدیل نوازشریف کو سزا دینے والے جج برطرف ایم ایل ون منصوبہ میری زندگی کا مشن تھا، شیخ رشید پاکستان کا نیا نقشہ گوگل سمیت تمام سرچ انجنز کو بھجوانے کا فیص... حکومت کا ہوٹل، پارکس، سیاحتی مقامات کھولنے کا اعلان ملک میں کوروناکیسزمیں کمی، 21 اموات رپورٹ آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال کلبھوشن یادیو کے معاملے پر پاکستان کا بھارت سے پھررابطہ احساس پروگرام کے تحت 169 ارب روپے تقسیم پاکستان نے سعوی عرب کا قرضہ واپس کر دیا پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر قرضوں کی منظوری برطانوی خلائی کمپنی "سپر سانک" کمرشل طیارہ بھی بنائے گی

گوگل بھارت میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

واشنگٹن: گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت میں انٹرنیٹ کو مزید سستا اور کارآمد بنانے کے سلسلے میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ بھارت میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں تعداد کروڑوں میں ہے۔

بھارت میں اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو افسر سندر پچائے نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ اس سے ہمارے اس اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے کہ بھارت میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا مستقبل تابناک ہے۔

یہ رقم “نیو انڈیا ڈیجیٹائیزیشن فنڈ ” کے ذریعے اگلے پانچ سے سات سال کے دوران خرچ کی جائے گی۔ یہ فنڈ بھارت کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ ہم ملی جلی سرمایہ کاری کریں گے، جس میں دوسرے بھی شراکت کر سکتے ہیں۔ اور اس میں آپریشنل انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی شعبے شامل ہوں گے۔

گوگل کی جانب سے بھارت میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہو گی۔ اس کا مقصد پورے بھارت میں انٹرنیٹ تک رسائی کو بڑھانا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایپس کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور نئے سافٹ ویئرز کو متعارف کرایا جائے گا۔ گوگل کا منصوبہ ہے کہ انگریزی کے علاوہ بھارت کی علاقائی زبانوں میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت پہنچائی جائے۔

گوگل کو امید ہے کہ اس کی اس سرمایہ کاری سے بھارت کے عام لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انٹرنیٹ کا دائرہ تعلیم، زراعت اور صحت کے شعبوں تک وسیع کیا جائے گا۔ بھارت میں گوگل کے انتظامی سربراہ پچائے کہتے ہیں کہ ہم اس سرمایہ کاری کے ذریعے وزیرِ اعظم نریندر مودی، بھارتی حکومت کی تمام قسم کی کاروباری شخصیات کے ڈیجیٹل انڈیا کے خواب کو حقیقت کا روپ دیں گے۔

اُن کے بقول ہمارا اولین مقصد یہ ہے کہ بھارت نہ صرف نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائے، بلکہ اس شعبے میں ایجاد و اختراع کر کے دنیا میں قائدانہ کردار ادا کرے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.