اہم خبرِیں
نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام کا اعلان آصف علی زرداری کےخلاف چارج شیٹ جاری سینیٹ کمیٹی نے جسٹس رٹائرڈ جاوید اقبال کو طلب کرلیا نواز شریف نے احتساب عدالت کی کارروائی چیلنج کردی نواز شریف کواس حال میں پہنچانے والی مریم نواز ہے، شیخ رشید پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، سعودی عرب حکومت کا پاکستانی واٹس ایپ بنانے کا منصوبہ اسٹاک ایکسچینج منفی ومثبت خبروں کی لپیٹ میں سائنسدانوں نے ’’سپر مِنی‘‘ پاور بینک تیار کرلیا بیکٹیریا کے نمونے لینے والابرقی کییپسول تیار صبا قمراوربلال سعید کی عبوری ضمانت منظور قومی ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلیں، انضمام الحق پاکستان کرکٹ ٹیم نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا بھارت کے یوم آزادی پر دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے پاکستان قوم کوسلام محبت پیش کرتا ہوں، طیب اردگان آرمی چیف اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ پاکستان میں اقلیتوں کو عزت اوروقار دیا گیا ہے، فیاض الحسن چوہا... جوائنٹ ایکشن کمیٹی اسکول کھلوانے میں ناکام پروفیسر خالد مسعود گوندل کیلئے حکومت کا تمغہ حسن کارکردگی کا ا... یوم آزادی تقریب،184 شخصیات کیلئے پاکستان سول ایوارڈزکا اعلان

پب جی کوپاکستان میں آپریٹ کرنیوالی کمپنی کی گیم معطلی کیخلاف درخواست ، پی ٹی اے کا نیا آرڈر آنے کا امکان

اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ نے پب جی کوپاکستان میں آپریٹ کرنیوالی کمپنی کی گیم معطلی کیخلاف درخواست پر پی ٹی اے سے ریکارڈ طلب کرلیا،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے دیکھنا ہے قانونی تقاضے پورے کئے گئے یا نہیں ۔پڑھ لو کے مطابق پی ٹی اے نے کہا ہے کہ وہ دوسرے فریقین کا موقف سننے کے بعد آرڈر جاری کردیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ پب جی کوپاکستان میں آپریٹ کرنیوالی کمپنی کی گیم معطلی کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ نے آئندہ پیرتک پی ٹی اے سے ریکارڈطلب کرلیا ،عدالت نے کہاکہ آئندہ پیرتک بتائیں کمپنی کوسماعت کاحق دیایانہیں؟،وکیل کمپنی نے کہاکہ 9 جولائی کو پی ٹی اے اس حوالے سے جو سنے گی اس میں پیش ہوجائیں گے ،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے دیکھنا ہے قانونی تقاضے پورے کئے گئے یا نہیں ،عدالت نے سماعت آئندہ پیرتک ملتوی کردی۔

ایف ایس بلیک نامی صارف نے کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے منظور کرلی اور اب وہ پی ٹی اے کے فیصلے کیخلاف اپنا موقف پیش کرے گا کہ گیم پر پابندی کیوں نہیں ہونی چاہیے ؟ کئی پاکستانی صارفین کے لیے پب جی روزی روٹی کا ذریعہ ہے جو مقابلے میں کھیل رہے ہوتے ہیں ۔ یادرہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں عارضی طورپر پب جی پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور یہ فیصلہ کئی نوجوانوں کی زندگیوں کے خاتمے کے بعد سامنے آیا تھا۔

اس سے قبل چار جولائی کو صارف نے دائرکردہ اپنی پٹیشن میں موقف اپنایا تھا کہ اس کے لیے پب جی آمدن کا ایک ذریعہ ہے ، کچھ کھلاڑی ورلڈ لیگ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جو 10 جولائی کو شروع ہورہے ہیں، لیکن گیم پر پابندی سے بڑا موقع ان کے ہاتھ سے نکل جائے گا، اب پی ٹی اے بیک فٹ پر چلی گئی تو کہا کہ وہ دوسرے فریقین کا موقف سننے کے بعد اس سلسلے میں ایک آرڈر جاری کریں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تبصرے بند ہیں.