اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

پاکستان کا پہلا مصنوعی سیّارہ ’’بدر اوّل‘‘ خلا میں‌ پہنچ گیا

لاہور: جولائی کی 16 اور سال 1990 تاریخ پاکستان کے لیے اہم اور یادگار اس لیے ہے کہ آج ہی کے روز وطنِ عزیز کے سائنس دانوں کی شبانہ روز محنت کے نیتجے میں پاکستان نے بدر اوّل کی صورت میں کام یاب تجربہ کیا تھا۔

یہ 1990 کی بات ہے جب خلائی ٹیکنالوجی کے حصول کی ہماری خواہش کی تکمیل ہوئی اور پاکستان نے پہلا مصنوعی سیارہ ’’بدر اوّل‘‘ خلا میں چھوڑا۔ بدر اوّل کا ڈیزائن پاکستان کے ماہرین نے تیار کیا تھا۔ یہ پاکستان کمیشن برائے خلائی و فضائی تحقیق (سپارکو) کے 30 سائنس دانوں کی محنت تھی اور اس کی تیاری میں ایک سال لگا تھا۔

یہ مصنوعی سیارہ مختلف نظاموں پر مشتمل تھا جس کی تیاری پر اس زمانے میں تقریباً ڈھائی کروڑ روپے لاگت آئی تھی۔ بدر اوّل کی شکل دائرہ نما تھی۔ اس کے 26 رخ تھے۔ شمسی توانائی سے چلنے والا یہ سیارہ جدید الیکٹرانک نظام، زمینی مرکز سے معلومات حاصل کرنے، اسے محفوظ رکھنے اور آگے بھیجنے کی صلاحیت رکھتا تھا۔

یہ سیارہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 50 منٹ پر بحرالکاہل میں فلپائن اور تائیوان کے درمیان مدار میں چھوڑا گیا جس نے ہر 98 منٹ میں زمین کے گرد اپنا چکر مکمل کیا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.