اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

خودکشی کی تحقیقات تک پب جی پر پابندی برقرار رہے گی، پی ٹی اے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بچوں کی خودکشی کی تحقیقات تک پب جی پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

علی خان جدون کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میںارکان نے بدنام زمانہ آن لائن گیم کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عدالت نے پابندی اٹھانے کا فیصلہ دیا لیکن پی ٹی اے نے برقرار رکھی ہے۔ حکام نے بتایا ہائیکورٹ میں پب جی کے نمائندے نے پریس ریلیز کے ذریعے پابندی کا معاملہ اٹھایا جس پرعدالت نے فریقین کو سن کر دوبارہ فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا۔

پی ٹی اے نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔ گیم کے متعلق متعدد شکایات ملیں، بچوں کی خود کشیوں کے بعد اس پر عارضی پابندی کا فیصلہ کیا۔ کنول شوزب نے کہا قانونی طریقے سے گیم کھیلنے اور ریونیو حاصل کرنے پر پابندی ہے جبکہ پراکسیز کے ذریعے نوجوان آج بھی یہ گیم کھیل رہے ہیں۔ پی ٹی اے حکام نے بتایا پب جی سے معلومات مانگی ہیں رجسٹریشن کیلئے بات چیت چل رہی ہے 14 ہزار سے زائد پراکسیز بند کی ہیں حتمی حکم تمام پہلو سامنے رکھ کر جاری کیا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.