اہم خبرِیں

خلا میں موجود ایک بلیک ہول روزانہ ہمارے سورج جتنا بڑا ہو رہا ہے،سائنسدان

سڈنی: آسٹریلوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ خلا میں موجود ایک بلیک ہول تیزی سے پھیل رہا ہے اور ایک دن میں ہمارے سورج جتنا بڑا ہورہا ہے۔

میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے مطابق کائنات میں موجود سب سے بڑے بلیک ہول ابیل -85 کا سائز سورج سے 40 ارب گنا بڑا ہے جب کہ J2157 نامی یہ بلیک ہول سورج سے 34 ارب گنا بڑا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بلیک ہول تیزی سے پھیل رہا ہے اور روزانہ ہمارے سورج جتنا بڑھ رہا ہے جب کہ یہ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں دگنا بڑا ہوگیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بلیک ہول کی بھوک اسی طرح جاری رہی یعنی وہ اسی طرح تیزی سے پھیلتا رہا تویہ ہماری کہکشاں میں موجود دو تہائی ستاروں کو کھا جائے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.