اہم خبرِیں
مریخ پر پانی سے بھرے سمندرکبھی نہیں تھے، سائنسدان گلوکار بلال سعید نے مسجد میں گانے کی ریکارڈنگ پر معافی مانگ لی ایران پر اسلحے کی پابندی میں توسیع کی جائے، عرب ممالک بل گیٹس نے پاکستان کی کورونا کے خلاف کامیابی کو تسلیم کر لیا کورونا سے نمٹنے میں پاکستان دنیا کے لیے مثال ہے، اقوام متحدہ مسجد وزیرخان میں گانے کی عکس بندی، منیجر اوقاف معطل چمن، بم دھماکہ 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی حب ڈیم، پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ لاک ڈاؤن کے بعد کراچی میں تفریحی مقامات کھل گئے سپریم کورٹ کا کراچی سے تمام بل بورڈز فوری ہٹانے کا حکم پاکستان کو اٹھارویں ترمیم دی اس لیے مقدمات بن رہے ہیں، ، زردار... وفاق کے اوپر کوئی وزارت نہیں بن سکتی، اسلام آباد ہائی کورٹ پاکستان پوسٹ آن لائن سسٹم سے منسلک اختیارات کا ناجائز استعمال، چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ر... موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گندم کی پیداوارکم ہوئی، وزیراعظم اسٹاک مارکیٹ، کاروباری حجم 4 سال کی بلندترین پرپہنچ گیا سائنسی انقلاب، مرے ہوئے شخص سے "حقیقی ملاقات" ممکن آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری افغانستان لویہ جرگہ، 400 طالبان کی رہائی کی منظوری

بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک

نیو یارک: دنیا کی کئی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہوئے ہیں جن میں امریکہ کے سابق نائب صدر جو بائیڈن، ارب پتی بل گیٹس اور ریپر کین ویسٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر براک اوباما، ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ ایلون مسک، امیزون کے بانی چیف بزور کے علاوہ اوبر اور ایپ کے کارپوریٹ اکاؤنٹس بھی ہیک ہوئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز نے بٹن کوائن خریدنے کا پیغام بھیجا تھا۔ فوری طور پر معاملے کی واضح وجوہ کا پتا نہیں لگ سکا لیکن ایسا لگتا ہے کہ یہ معاملہ کسی ایک اکائونٹ یا ایک سروس تک محدود نہیں ہے۔

اس کی وجہ سے شیئر مارکیٹ کاروبار بند ہونے پر ٹوئٹر کے حصص میں تقریباً چار فی صد کی کمی واقع ہو چکی تھی۔ ایک اِی میل میں ٹوئٹر نے بتایا ہے کہ معاملے پر غور کیا جا رہا ہے، اور جلد ہی اس پر تفصیلی بیان جاری کیا جائے گا۔ ہیکرز نے کمپنی کے بعض ملازمین کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی جس کے بعد وہ کمپنی کے انٹرنل سسٹم تک پہنچ گئے تھے۔

ہیک ہونے والی شخصیات کے اکاؤنٹس سے کی جانے والی چند ٹوئیٹس کو فوری طور پر ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ اکاؤنٹس پر پھر سے قبضے کی کوششیں جاری ہیں۔ ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ، ایلون مسک کے معاملے میں کرپٹو کرنسی سے متعلق ٹوئٹ کے مطالبے کو پہلے ڈیلیٹ کیا گیا، لیکن کچھ ہی دیر میں اسی موضوع پر ایک اور ٹوئٹ سامنے آیا۔

بائیڈن کی انتخابی مہم کے ترجمان سے بیان لینے کی کوشش کی گئی، لیکن انہوں نے فوری ردِ عمل ظاہر نہیں کیا جب کہ ٹیسلا بیان دینے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.