امریکی خلا باز زمین پرواپس پہنچ گئے

فلوریڈا: امریکا نے تاریخ رقم کردی 2 امریکی خلا باز خلا سے زمین پر بحفاظت واپس پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خلا باز ڈگ ہرلے اور بوب بینکن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے بحفاظت زمین پر واپس پہنچ گئے۔ نجی کمپنی اسپیس ایکس کا ڈریگن کیپسول خلیج میکسیکو کے مغربی ساحل پر اترا۔

اسپیس ایکس کا ڈریگن کیپسول خلیج میکسیکو کے مغربی ساحل پر اترا

واضح رہے کہ امریکی خلابازوں نے ماہ مئی کے اختتام میں کمپنی اسپیس ایکس کے خلائی جہاز ڈریگون کیپسول سے اپنا خلائی مشن شروع کیا تھا جب کہ تاریخی لحاظ سے پہلی مرتبہ کسی نجی خلائی راکٹ اور کیپسول کے ذریعے دو خلانوردوں کو زمینی مدار میں زیرِ گردش بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک کامیابی سے پہنچایا گیا تھا۔

اسپیس ایکس کا کیپسول ڈریگن ، خلائی اسٹیشن سے جڑا ہوا ہے خلاباز اس کے ذریعے زمین پر واپس آئے

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلائی مشن مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ یاد رہے کہ 45 برس قبل ایک اپولو خلا گاڑی نے بحرالکاہل میں لینڈ کیا تھا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.