ظفرحجازی کی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے مقدمہ کے اخراج کی درخواست کی سماعت

اسلام آباد:  سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے مقدمہ کے اخراج کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کو دور کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق ظفرحجازی کی چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے مقدمہ کے اخراج کی درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی طرف سے ان کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اوررجسٹرار آفس کے اعتراضات پر جواب جمع کرایا، اعتراضات دور ہونے پر عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 20 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی۔
چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے معاملے پر سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائرکی گئی تھی جس میں وفاق اور سپیشل جج سنٹرل کو فریق بنایا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.