خیبر پختون خوا اسمبلی کے رکن ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ شاہ فرمان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائے

خیبر پختون خوا اسمبلی کے رکن ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ شاہ فرمان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائے کیوں کہ اس طرح کے واقعات باعث تشویش ہیں۔

ضیاء اللہ آفریدی نے اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرائی ہے جس میں صوبائی وزیر شاہ فرمان پر تحریک انصاف کی خاتون رکن کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ضیاء اللہ آفریدی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرواتے ہوئے موقف اپنایا کہ میریٹ ہوٹل اسلام آباد کی لابی میں صوبائی وزیر شاہ فرمان اور تحریک انصاف کی خاتون رکن کے درمیان غیر اخلاقی اور شرمناک الزامات کا تبادلہ ہوا، جسے وہاں موجود لوگوں نے دیکھا اس طرح کے واقعات صوبے کےعوام کے لئے باعث شرم ہیں۔

اس واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور مذکورہ ہوٹل سے واقعےکی ریکارڈنگ حاصل کی جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.