زینب اور اس کے خاندان کے بارے میں سوچ کر میرا دل باہر آرہا ہے,شاداب خان

قصور میں بد اخلاقی کے بعد قتل ہونے والی معصوم بچی زینب نے ہر پاکستانی کورنجیدہ کردیا ہے اور ہر کسی کو ملزم کی سفاکیت پر شدید غصہ ہے ۔اس افسوسناک خبر کے سامنے آنے پر نیوزی لینڈ میں موجود شاداب خان بھی اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پائے گئے.  شاداب خان نے کہا کہ زینب اور اس کے خاندان کے بارے میں سوچ کر میرا دل باہر آرہا ہے ،ہمیں اس قسم کے سفاک جرائم پر متحد ہو کر آواز اٹھانی چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ایشوز سامنے لانا بہت ضروری ہیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے ۔شاداب خان نے دکھی دل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ بچے اللہ کا تحفہ ہوتے ہیں اور وہ ہمیشہ انسانیت کی اچھائی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں ،زینب کے واقعے سے انسانیت کو صدمہ ہے جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ رنجیدہ ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ ان کی فیملی کس صورتحال سے گزر رہی ہو گی ،انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.