Daily Taqat

زکریا یونیورسٹی کیس، ملزم کی ایک اور طالبہ سے زیادتی کا انکشاف

یونیورسٹی زیادتی کیس میں تفتیش کے دوران ملزم علی رضا کی طرف سے ایک اور طالبہ کو زیادتی کانشانہ بنانے کا بھی انکشاف ہواہے۔

ذرائع کے مطابق ایک شعبہ کی طالبہ سے علی رضا نے زیادتی کے بعد اس کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ یہ ویڈیو ملزم کے موبائل سے ملی ہے۔ متاثرہ طالبہ کا تعلق دبئی میں مقیم ایک خاندان سے ہے جو بدنامی کے خوف سے یونیورسٹی آنا پہلے ہی چھوڑ چکی ہے اور ملک چھوڑ کر بھی جا چکی ہے ، اس کی طرف سے پولیس سے انصاف کے حصول کے لیے رابطہ نہیں کیا گیا۔

دوسری طرف یونیورسٹی کی سرائیکی ڈیپارٹمنٹ کی سمیر ا نامی لڑکی کو حراست میں لیے جانے کی پولیس نے تردید کی ہے۔ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق سمیرا ایم فل کی طالبہ تھی اور ہاسٹل میں مقیم تھی، وہ گزشتہ جمعہ سے غائب ہے اورامکان ہے کہ اپنے گھر مظفرگڑھ جا چکی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »