زرداری صاحب پنجاب حکومت پرتنقید سے پہلے سندھ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں،آزاد علی تبسم

لاہور: مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور آکر عجیب موقف اختیا رکرتے ہیں ، وہ پنجاب حکومت پر تنقید سے پہلے سندھ حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں ،سندھ میں عوام کو صحت و تعلیم کی بنیادی سہولتیں ہی میسر نہیں ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے گزشتہ ساڑھے 9سالوں کے دوران گردے اور جگر کے امراض میں غریب مریضوں کے بیرون ممالک علاج پر ڈیڑھ ارب روپے خرچ کئے ہیں -چین ، بھارت اور اسلام آباد وراولپنڈی کے ہسپتالوں میں ان غریب مریضوں کے علاج پر اوسطا 20 ، 30 لاکھ روپے تک خرچ آیا ہے- جگر اور گردے کا ہسپتال قائم کرکے سٹیٹ آف دی آرٹ ادارے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا ہے جہاں نہ صرف پنجاب بلکہ سندھ ، بلوچستان، خبیرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے غریب مریضوں کا علاج یہاں مفت ہوگا-پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے یہ ادارہ قائم کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے اور یہ ادارہ جہاں امیر اور غریب کے درمیان فرق کو کم کرے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.