زرداری ہارس ٹریڈنگ کر رہے ہیں،سعد رفیق

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آصف زرداری بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کا گھناونا کھیل کھیل رہے ہیں۔گالیاں دو، الزام لگاو یا سازش کرو تمہیں شرمناک جمہوریت کا دور واپس نہیں لانے دیں گے ۔مسلم لیگ ن اور دیگر جمہوری قوتیںہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکیں گی ۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرادی بلوچستان سے سینیٹ کی چند نشستیں خریدنے کے لئے جوائنٹ وینچر پارٹنر بنے۔ بلاول اور ان کے ساتھی نہ ہوتے تو زرداری ر ہی سہی پیپلز پارٹی کا سودا بھی کر لیتے ۔بلوچستان اسمبلی میں پیپلزپارٹی کی کو ئی نشست نہیں۔ اس کے باوجود سینیٹر قیوم سومرو کٹھ پ±تلی حکومت بنانے کے گھناونے کھیل کا حصہ بنے رہے۔پچھلے سینیٹ الیکشن میں بھی زرداری نے خرید و فروخت کی کوشش کی مگر زیادہ کامیابی نہیں ملی ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف خبردار ر ہے ان کے ممبران بھی زرداری کی سودے بازی کے نشانہ پر ہیں۔ زرداری کی کرپٹ سوچ نے میثاق ِ جمہوریت کی دھجیاں اڑائیں ۔ انہوںنے بھٹو کی پیپلز پارٹی کو بھاو تاوکا بازار بنا رکھا ہے۔ وہ اپنی ہمشیرہ کو چیئرمین سینیٹ بنوا کر نظام پر مسلط ر ہناچا ہتے ہیں ۔ سینیٹ کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر جماعت کے ممبران کو خریدنے کی سازش کر ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زرداری کی بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلی سے ملاقات سینیٹ الیکشن میں شرمناک ہارس ٹریڈنگ کا آغاز ہے۔ بلوچستان میں تبدیلی درحقیقت جمہوریت کے غلاف میں لپٹی خرید وفروخت ہے۔ زرداری نے بلوچستان سے سینیٹ نشستیں لینے کے لئے جمہوریت ک±ش سوچ کا ساتھ دیا۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.