پیپلز پارٹی اور زرداری کو اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا تجربہ ہے، قمر زمان کائرہ

پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کو اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا تجربہ ہے۔پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکمران تشدد کے عادی ہیں لیکن اب تشدد کیا گیا تو ان کو مہنگا پڑے گا، آصف زرداری اور عمران خان احتجاج میں ایک ساتھ ہوں گے۔قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سترہ جنوری کو بھرپور طاقت کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.