Daily Taqat

زینب قتل کیس پر ٹیلی فلم بنانے پر زینب کے والد نے مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا

پنجاب کے شہر قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی بچی زینب کے والد امین انصاری نے نجی ٹی وی کیخلاف مقدمہ دائر کرانے کا اعلان کردیا۔ امین انصاری کی جانب سے یہ موقف نجی ٹی وی چینل کی جانب سے زینب قتل کیس پر ایک ٹیلی فلم بنانے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی چینل نے اس بارے میں مجھ سے اجازت لینے کی بھی زحمت نہیں کی۔ میں کسی کو بھی ذاتی مفادات کی خاطر اپنی بیٹی کا نام استعمال کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔

علاوہ ازیں امین انصاری نے زینب کا نام اپنے مفادات کے لیے استعمال کرنے پر برطانیہ کی ایک غیر سرکای تنظیم کے خلاف بھی مقدمہ دائع کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کے کیس کا اس این جی او سے کوئی تعلق نہیں۔ وہ محض پیسہ بنانے کے لیے زینب کے نام کا ستعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی این جی او نے قصور کا دورہ کیا اور ہمارے علاقے میں ویڈیو ریکارڈنگ کی۔ جبکہ منیر شہید کالونی میں واقع زینب کے اسکول جا کر اساتذہ اور طلباء سے بھی ملاقات کی۔ ٹی وی چینل کی طرح اس تنظیم نے بھی ان سے اجازت لینے کی زحمت گوارا نہیں کی۔ واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بچی زینب کو اغواء کیا گیا اور پھر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کردیا گیا تھا۔ بعد ازاں پولیس کی سرتوڑ کوشش اوراہل خانہ کے تعاون سے زینب کے قتل میں ملوث عمران علی کو 3 ہفتے بعد گرفتار کیا گیا۔ جسے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزائے موت بھی سنائی جاچکی ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »