زینب کے قتل کی سزا پھانسی ہے۔رانا ثنا اللہ

لاہور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے زینب کے قاتل کی گرفتاری کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں قتل کی سزا بالکل پھانسی ہے ،قانون میں جوسزا درج ہے ،ملزم کو ملنی چاہئے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ تھوڑا سا انتظار کر لیں جیسے ہی باقاعدہ رپورٹ ملے گی میڈیا کے ساتھ شیئر کی جائے،انہوں نے کہا کہ فرانزک لیبارٹری کی تفصیلی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں، عام خبر نہیں کہ اندازے کے مطابق بات کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملزم کے اہلخانہ کو حراست میں لینے کی اطلاع نہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.