زینب کے سفاک قاتل کے مبینہ اکاﺅنٹس کی اصل حقیقت سامنے آگئی

لاہور:قصور میں معصوم کلی زینب کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ملزم عمران علی گرفتار ہو چکاہے اور ابتدائی تفتیش میں انتہائی ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں تاہم اسی کے پیش نظر معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے خبر دی کہ اس کے کئی بینک اکاؤنٹس بھی ہیں جس میں لاکھوں یوروز بھی ہیں انٹیلی جنس ذرائع نےبتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام فہرستیں جعلی ہے ہیں اور یہ کسی بینک اکاونٹس کی تفصیلات نہیں ہیں بلکہ یہ چیک پوسٹ کا ڈیٹا  اور شناختی کارڈ کے ذریعے بھیجی جانے والی رقوم کی تفصیلات ہیں۔ مثلاً ملزم عمران علی نے اپنے شناختی کارڈ کے ذریعےجو ایزی پیسہ کروایا یا کسی اور ذریعے سے پیسے بھیجے یا وصول کیے جس میں شناختی کارڈ استعمال ہوا ،عمران علی کا شناختی کارڈ نمبر جتنی مرتبہ بھی سسٹم میں فلیش ہوا  یہ ان  کی تفصیلات ہیں ۔ذرائع کا کہناتھا کہ  اس کیس کا بینکنگ ٹرانزیکشن سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے جبکہ شہبازشریف کی جانب سے جو جے آئی ٹی بنائی گئی ہے وہ اس لیے تاکہ اس کیس سے متعلق جتنے بھی شہبات جنم لے رہے ہیں ان کی تسلی بخش تحقیق کی جا سکے اور کوئی بھی کمزوری باقی نہ رہے۔اس کی مکمل تفصیلات وزارت داخلہ کی جانب سے بنائی جانے والی جے آئی ٹی میں سامنے آئیں گی تاہم یہ بینک اکاونٹ کی فہرست نہیں ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.