زینب قتل کیس ،جے آئی ٹی نے اصل خاکہ جار ی کردیا

زینب قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کو اہم کامیابی مل گئی ہے ،ملزم کا خاکہ تیار کر لیا گیا ۔ جے آئی ٹی نے زینب کو ساتھ لے جانے والے ملزم کا سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاکہ تیار کر لیا ہے ۔جے آئی ٹی کے ممبران نے زینب کے اہل خانہ سمیت دیگر متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کر کے تفصیلات حاصل کیں ۔واضح رہے کہ اس سے قبل زینب قتل کیس میں ملزم کا جعلی خاکہ جاری کیا گیا تھا اور دوسری جانب زینب کے والد امین انصاری نے جے آئی ٹی کو پہلے مسترد کردیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کا سربراہ قادیانی ہے ،ایسی جے آئی ٹی کو نہیں مانتے ۔اس کے بعد جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا گیا تھا ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.