ظفر وال: 6 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

ظفر وال میں 6 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کر لیا۔سورج چک میں 6 سال کی زینب ہمسائے کے گھر میں پلاس دینے گئی ، ورثا پورے گاؤں میں بچی کو تلاش کرتے رہے۔ شک کی

بنیاد پر پولیس نے ہمسائے اقبال کے گھر کی تلاشی لی تو بچی کی لاش صندوق سے مل گئی۔میڈیکل کے لئے بچی کو تحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے گھر کے مالک اقبال کے دو بیٹوں ، بیوی، بہو اور بیٹی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق اقبال کے بیٹوں یاسر اور قیصر نے اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ اقبال فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے نمونے فرانزک لیب لاہور بھجوا دیے گئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.