گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان قتل

کراچی : شہر قائد میں لٹیروں کو لگام نہ ڈالی جاسکی، گلستان جوہر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر20سالہ نوجوان کو قتل کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سما نے حاصل کرلی۔

کراچی میں جان لیوا لٹیرے قابو میں نہیں آسکے،گلستان جوہر کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر بیس سالا نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک موٹرسائیکل پر سوار قمیض شلوار میں ملبوس تین ڈاکوؤں میں سے ایک نوجوان سے چھینا جھپٹی میں مصروف ہے، اسی دوران بے رحم ڈاکو نے بیس سالہ نوجوان پر گولیاں برسادیں اوررفو چکر ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی تصاویر موصول ہوگئی ہے جن کو تلاش کرنے کی کوشش جاری ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.